کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی کارروائیوں کے دوران تھانہ انڈسٹریل اور صدر کے عملے نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزمان 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی پی ٹی سی ایل کی کیبل برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی پی ٹی سی ایل کی مسروقہ کیبل برآمد کرلی اس کے علاوہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فرید احمد ، غوث بخش، محمد کاشف، ضمیر احمد، قمر شوکت اور آصف کو گرفتار کرلیا جبکہ انڈسٹریل پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبداللہ ، صلاح الدین، داﺅد، ہارون، مقصود احمد ، محمود جان، محمد کامران، عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Trending
- این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ
- فٹبال ورلڈ کپ کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
- مزید 4077 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
- مہلک ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ اسپین کے جزیرے ٹینیریف پہنچ گیا
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
You might also like