گوادر (این این آئی)پسنی اور اورماڑہ میں غیر قانونی ٹرالرز کی یلغار، ساحلی روزگار اور ماحول دونوں خطرے میں،سمندری وسائل کی تباہی کا خدشہ، غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ،محکمہ فشریز کی خاموشی، پسنی و اورماڑہ کے ماہی گیر مشکلات کا شکار ، مقامی ماہیگیروں نے ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی،تفصیلات کے مطابق پسنی اور اورماڑہ کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان نے مقامی ماہی گیروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مقامی ماہیگیروں کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق بڑے ٹرالرز کی یلغار نہ صرف ان کے روزگار کو متاثر کر رہی ہے بلکہ سمندری حیات کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹرالرز غیر قانونی اور باریک جالوں کا استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث چھوٹی مچھلیاں اور دیگر آبی حیات بھی بڑی تعداد میں شکار ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرز کی ماہی گیری سمندری ماحولیاتی توازن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اور اس کے طویل المدتی اثرات انتہائی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔مقامی ماہی گیروں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ فشریز اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف مو¿ثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس سے ان کے معاشی حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور سمندری وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی افراد کے روزگار اور سمندری حیات کو بچایا جا سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!