بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل سے شروع ہو گا: محکمہ موسمیات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 16 اپریل سے شروع ہو گا: محکمہ موسمیات

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 16اپریل کو داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع 17 اور 18 اپریل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ دو روز بعد کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اورمسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور بارشوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.