Daily Archives

April 15, 2024

زمین کو بچانے کیلئے انسانوں کے پاس صرف 2 سال باقی ہیں ، اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انسانوں کے پاس صرف دو سال باقی ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق ایجنسی نے ترقی یافتہ ممالک سے گرمی میں اضافہ کرنے والے اخراج کو روکنے کے لیے جلد موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایجنسی کے […]

ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رولنٹ اولٹمنز پہلے بھی […]

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی […]

وزیراعلیٰ بلوچستان کی حکومت کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کی تجویز

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ براہمداغ بگٹی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ریاست کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ براہمداغ بگٹی سے مذاکرات سے بلوچستان کی بدامنی ختم نہیں ہوگی، بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بات کرنی چاہئے، اتحادی جماعتیں بلوچستان کابینہ میں حصہ چاہتی […]

سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملہ، پادری سمیت متعدد افراد زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملے میں پادری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کی شام سڈنی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور قصبے واکیلے کے کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں پیش آیا۔ نیو ساؤتھ ویلز کی ایمبولینس سروس کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی […]

بارشوں کے باعث پاک کیویز ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونےکا خدشہ

 راولپنڈی اور اسلام آباد میں رواں ہفتے متوقع بارشوں کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی […]

پی سی بی میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں، کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی […]

ایران کا اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی

 ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔ ہنگامی اجلاس اسرائیل کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں اسرائیل نے […]

جی-7 اجلاس؛ اسرائیل کی مکمل حمایت اور ایران پر پابندیوں کا فیصلہ

جی-7 ممالک کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک امریکا، جاپان، جرمنی، فرانس، […]

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہوگا

  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہوگا جو 17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا، 18 اپریل کو ہواؤں کا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P