زمین کو بچانے کیلئے انسانوں کے پاس صرف 2 سال باقی ہیں ، اقوام متحدہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زمین کو بچانے کیلئے انسانوں کے پاس صرف 2 سال باقی ہیں ، اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انسانوں کے پاس صرف دو سال باقی ہیں۔

میڈیا نیوز کے مطابق ایجنسی نے ترقی یافتہ ممالک سے گرمی میں اضافہ کرنے والے اخراج کو روکنے کے لیے جلد موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایجنسی کے ایگزیکوٹیو سیکرٹری سائمن اسٹیل کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ انتباہ ایک ڈرامائی بیان لگتا ہے لیکن جلد اقدامات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہ یہ سوال کہ دنیا کو بچانے کے لیے دو سال اصل میں کس کے پاس ہیں؟ تو اس کا جواب اس کرہ ارض کا ہر فرد ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.