رمضان سے قبل ہی مسجد نبوی میں معتمرین کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رمضان سے قبل ہی مسجد نبوی میں معتمرین کی آمد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

رمضان کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ہی دنیا بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں حاضری دینے پہنچ رہے ہیں۔

مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے کے مطابق ایک ہفتے میں 55 لاکھ 80 ہزار سے زائد معتمرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جب کہ 3 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے ریاض الجنۃ پر نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

مسجد نبوی کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار سے زائد معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری دی۔ ان افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

اسی طرح مسجد نبوی کی لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا اور مدینے میں ہونے والی مختلف نمائشوں اور عجائب گھروں میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

معتمرین اور عبادت گزاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر معتمرین کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد سے دوسال سے مدینہ پہنچنے والے زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور رمضان کے قریب آتے آتے یہ تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.