اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 62 ارب روپے ڈوب گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 62 ارب روپے ڈوب گئے

نتخابات کے بعد غیر واضح فنانسنگ پلان، لیکویڈٹی اور ایکسٹرنل فنانشل گیپ کی وجہ سے مخلوط حکومت کو غیرمعروف فیصلوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہونے اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے اعلانات کے باعث جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں رہی۔

100 انڈیکس کی 62000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ گرگئی، مندی کے سبب 69.18 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 62 ارب 60 کروڑ 99لاکھ 14 ہزار 110 روپے ڈوب گئے۔

کاروبار کے آغاز پر شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں سے ایک موقع پر 241پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن الیکشن کے بعد کی غیریقینی سیاسی صورتحال، گیس ٹیرف میں مزید اضافے سے صنعتی شعبوں کے لیے چیلنجز بڑھنے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.