لورالائی۔ لورالائی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ایس ایچ او میختر ہمایوں نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 5 کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او ہمایوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں عوام کے تعاون کو بھی نہایت اہم قرار دیا۔واضح رہے کہ لورالائی پولیس کی جانب سے حالیہ دنوں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جسے شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like