Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب

معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

تقریب میں شاندار آتش بازی اور میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ پنڈی اسٹیڈیم پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ دنیا میں آج تک ایسی بہادری سے جنگ نہیں لڑی گئی، جہاں قوم نے اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔

 

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے دشمن کے خلاف ہمیں اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد حاصل تھی، جس کے نتیجے میں دشمن کے جدید لڑاکا طیارے کاغذ کے جہازوں کی طرح زمین پر گرے۔ دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کا جواب ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اندر گھس کر دیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی افواج کل بھی تیار تھیں اور آج بھی ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شرکا نے فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کو ان کی لازوال جرات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More