Daily Archives

November 14, 2023

بھارت: سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو نکانے کی کوششیں تیسرے روز بھی جاری

بھارت میں 100 سے زیادہ امدادی کارکنوں کی تیسرے دن بھی منہدم ہونے والی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ خبر رساں ادارے’ اے ایف پی’ کے مطابق ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں اتوار کی صبح سے امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹا رہی ہیں تاکہ 40 مزدوروں کے باہر نکالنے کے لیے […]

برطانیہ میں دیوالی کی آتش بازی سے گھر جل کر خاکستر؛ بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

 افغانی نژاد ہندو خاندان کے گھر میں لگنے والی آگ نے سیکنڈوں میں 5 افراد کی جانیں لے لیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس گھر میں افغانستان سے ہجرت کرکے برطانیہ والی فیملی رہتی تھی۔ کشن اور سیما کشن کے تین بچے تھے جب کہ دیوالی کی وجہ […]

کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق کپتان کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے۔ ایک بیان میں کپل دیو نے کہا ہے کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی صفر رن بناتا ہے تو پبلک یہی […]

پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے گئے اتحادوں کی پرواہ نہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بنائے گئے اتحادوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں […]

ملک کی بڑی سیاسی قیادت نے مہم کا آغاز بلوچستان سے کیا ہے، جام کمال

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی لیڈرشپ اپنی سیاسی مہم کا آغاز بلوچستان سے کررہی ہے۔ کوئٹہ میں نواز شریف کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ پرامید ہیں سیاسی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ ن لیگ میں شمولیت سے متعلق سوال […]

عام انتخابات: نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک، […]

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت 30 اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل)، نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق رکن اسمبلی سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، بابہ بلیدی، سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کیتھران، محمد خان […]

کوئٹہ: نواز شریف سے بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کی ترقی ہمیشہ عزیز رہی ہے۔ نواز شریف نے مشن بلوچستان کےلیے مرکزی قیادت قیادت کے ہمراہ کوئٹہ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ سابق وزیراعظم سے بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت اور سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P