Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

لو را لا ئی سے علا ج کی غرض سے کو ئٹہ لا یا جا نے والا قیدی پو لیس کو چکمہ دے کر فرار

کوئٹہ( آئی این پی ) لو را لا ئی سے علا ج کی غرض سے کو ئٹہ لا یا جا نے والا قیدی پو لیس کو چکمہ دے کر فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ہے پو لیس حکام نے غفلت برتنے پر5اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ پو لیس ذرائع کے مطابق لو را لا ئی سے بو لان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کو ئٹہ منتقل کیا گیا قیدی تا ج محمد پو لیس کی حراست سے فرار ہو گیا ہے جس کے بعد پولیس حکام نے فرائض میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر منظور احمد سمیت5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے بلکہ ڈی آئی جی لورالائی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ پو لیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدی کی تلاش کے لیے کوششیں جا ری ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More