Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ، لیاقت بازار میں جیولرز کی دکان پر بڑی ڈکیتی

کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں جیولرز کی ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جس میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات لے اڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکووں نے واردات کے لیے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کیا اور دکان کی چھت کا راستہ استعمال کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اس واردات نے شہر کے مرکزی بازاروں میں سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، جس کے باعث مقامی تاجر برادری میں شدید تشویش اور خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے برآمدگی کی جائے اور لیاقت بازار سمیت شہر کے تمام تجارتی مراکز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More