کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان نے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور ایندھن کے استعمال میں کمی کے اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف منسٹر سیکرٹریٹ بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افسران کی سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں پچاس فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ وہ افسران یا اہلکار جو گھروں سے کام کر رہے ہیں، انہیں فی الحال سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں جنریٹرز صرف انتہائی ہنگامی صورتحال میں چلانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ پول گاڑیوں کے استعمال میں بھی پچاس فیصد کمی کر دی گئی ہے اور ان گاڑیوں کو بھی صرف ہنگامی حالات میں استعمال کیا جا سکے گا۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔
Trending
- اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ’سپر ایپ‘ بنانے کا فیصلہ
- ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا بڑی مشکل میں پھنس گئے
- پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا بھی جاری
- پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
- فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر پیشرفت متوقع
- اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود حملے، لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید
- گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ
- Daily Mashriq 07-06-2026
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
You might also like