نوجوان ٹینس اسٹار زینب علی کراچی میں سپرد خاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نوجوان ٹینس اسٹار زینب علی کراچی میں سپرد خاک

نوجوان ٹینس اسٹار 17 سالہ زینب علی نقوی کو کراچی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک زینب علی نقوی گزشتہ روز میچ کے بعد  ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

نو سال کی عمر سے ہی ٹینس کھیلنے والی زینب علی پاکستان کی ٹاپ 8 جونیئر ویمن کھلاڑیوں میں شامل تھیں جبکہ سندھ میں وہ دوسری پوزیشن پر براجمان تھیں۔

زینب نے 2014 میں کراچی اے ٹی ایف 14 اور انڈر سپر ٹینس سیریز چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے سنگلز ڈویژن میں اپنی پہلی چیمپئن شپ جیتی تھی۔

متعدد ٹورنامنٹس کی فاتح زینب علی نقوی کی  امام بارگاہ محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز جنازہ کے بعد وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے پر تدفین ہوئی۔

دریں اثنا سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے  صدر گلزار فیروز اور محمد خالد رحمانی و دیگر نے زینب علی نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.