محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آج ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ رضوان نے ایک چھکا لگا کر سابق کپتان محمد حفیظ کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رضوان نے 74 ٹی ٹونٹی اننگز میں 77 جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 76 چھکے مار رکھے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں محمد رضوان 77 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ شاہد آفریدی 73 چھکوں کے ساتھ تیسرے، شعیب ملک 69 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور عمر اکمل 55 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان ایک چھکے کی مدد سے صرف 7 رنز بناسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.