پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہِ بنگلہ دیش مکمل ہوگیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی و بحری سلامتی سمیت دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ اس وقت ہوا جب پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس سیف چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تاریخی دورہ باہمی احترام، دو طرفہ بحری تعاون اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان بحری سلامتی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ایک نئے باب کی علامت ہے۔