بنگلادیش: محمد یونس کا انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بنگلادیش: محمد یونس کا انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

محمد یونس کا قوم سےخطاب میں کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی مجوزہ جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم ہوگا، اس سے اصلاحات کے ہدف میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی، انتخابات مزید بہتر اور کم خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جولائی چارٹر کے نام سے مشہور یہ اصلاحاتی منصوبہ جولائی 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں انتخابات فروری 2026 میں شیڈولڈ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.