پشین پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان پشین میں شہداء مانگی ڈیم زیارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہے
پشین ( نمائندہ خصوصی) سانحہ مانگی ڈیم زیارت سانحہ ہنہ اوڑک کے درجنوں بے گناہوں کا ناحق خون بہایا گیا کوئٹہ زیارت ہرنائی دکی اور پشین قلعہ عبداللہ چمن میں دہشت گردی لاقانونیت اور بدامنی کے واقعات ناقابل قبول ہیں عوام کے اعمال کے تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی زمہ داری ہے شہداء مانگی ڈیم زیارت کے احتجاجی دھرنے کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے دہشت گردی بدامنی لاقانونیت سے عوام غیر محفوظ ہوگئے صوبہ بلوچستان خصوصاً پشتون بیلٹ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے عوام میں تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی سانحہ مانگی ڈیم زیارت کے واقعے کے خلاف آج پشین میں ال پارٹیز کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی/مظاہرہ پشین ویلفیئر کمپلیکس سے شروع ہوکر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک نزد پولیس تھانہ سٹی میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی جس سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری حاجی عبد الحق ابدال پشتونخوا میپ کے ضلعی سیکرٹری عمر خان ترین پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شاہ نواز خان کھرل عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے صدر حاجی اصغر علی ترین علی محمد کلیوال صادق کاکڑ واجد وطن پال ڈاکٹر محمد حیات پیر حمداللہ اور دیگر نے آل پارٹیز احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی شہداء مانگی ڈیم زیارت کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی / مظاہرہ کیا شرکاء نے بینرز اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے دہشت گردی بدآمنی قتل و غارتگری حکومت کے نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مقررین احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مانگی ڈیم زیارت سانحہ ہنہ اوڑک کے درجنوں بے گناہوں کا ناحق خون بہایا گیا کوئٹہ زیارت ہرنائی دکی اور پشین قلعہ عبداللہ چمن میں دہشت گردی لاقانونیت اور بدامنی کے واقعات ناقابل قبول ہیں عوام کے اعمال کے تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی زمہ داری ہے شہداء مانگی ڈیم زیارت کے احتجاجی دھرنے کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے دہشت گردی بدامنی لاقانونیت سے عوام غیر محفوظ ہوگئے صوبہ بلوچستان خصوصاً پشتون بیلٹ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے عوام میں تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے دور سے لیکر آج تک پشتون افغان وطن پر تیسری قوت کا قبضہ چلا آرہا ہے اور بے اس وقت پشتونخوا وطن اور بلوچستان کو میدان جنگ بنا دیا گیا ہے آئے روز پشتون نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے گزشتہ روز ہنہ اوڑک میں نامعلوم تخریب کاروں نے ہنہ اوڑک کے لوکل لوگوں کے زمینوں پر ناجائز قبضے کرتے اور سینکڑوں کے تعداد افراد کو ہر غمال بنایا گیا تھا جسمیں 5 افراد اسی موقع پر شہید نو افراد کو زخمی کرنے کے ساتھ گیارہ افراد کو اغواء کئے گئے تھے اس کے دو دن بعد ایک دردناک واقع زیارت مانگی ڈیم میں پیش آیا جس میں تیس سے زائد بیگناہ پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو شہید کر دہے گئے مقررین نے مزید کہاہے کہ پشین کے عوام کو اپنے تحفظ اور حقوقِ کے حصول کے لئے نکلنا ہوگا وطن میں زئی و خیلی کے بنیاد پر پشتون قوم کو تقسیم کیا گیا ہے مقررین نے کہا کہ اس طرح خیبر پختونخوا وزیر ستان میں اسی طرح حالات پیدا کئے تھے ہزاروں پشتونوں کو آپریشننز کے نام پر گھروں سے نکال کر در بہ در رکھا گیا سانحہ مانگی ڈیم زیارت جیسے واقعات کے تدارک کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کو اکٹھا ہوکر مستقبل کے چیلنجر کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔
