حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی تھیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستان نے 22 برس کے بعد جیتی تھی۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P