بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم

بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی، شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکیج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.