Daily Archives

July 11, 2025

پاکستان میں اسٹار لنک سروس کے آغاز کی تیاریاں، ایلون مسک کی تقریب میں شرکت متوقع

پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک رواں سال کے اختتام تک اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے، جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق معروف عالمی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستانی […]

بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان  دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے […]

بلوچستان کا مسئلہ بندوق کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا: عبدالمالک بلوچ

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کےمسئلےکوبندوق کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جب اندرونی حالات خراب ہوں گے تو دشمن فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب اندرونی حالات […]

مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز کی 93 ارب روپے کی تاریخ ساز آمدن

مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلویز نے آمدنی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 93 ارب روپے کی آمدن حاصل کرلی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے نے جون میں ختم ہونے والی مالی سال میں آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق ملٹری ٹریفک سے […]

گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ویڈیو ٹولز متعارف کرادیے

گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز Veo 3 اور Flowمتعارف کرادیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنا جدید ترین ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ویڈیوجنریشن ماڈل پاکستان سمیت ،دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں گوگل اے آئی پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ نیا ٹول صارفین کو اس […]

سینیٹ الیکشن سے متعلق مولانا سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا : ترجمان جے یو آئی

ترجمان جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق اب تک مولانا فضل الرحمان سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جو تمام شعبہ […]

غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینی شہید ہوچکے، اقوام متحدہ کا انکشاف

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے اختتام سے اب تک غزہ میں خوراک حاصل […]

برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، ہسپتال میں داخل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کےمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں، جسے پہلے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے […]

سانحہ لورالائی: شہدا میں باپ کے جنازے میں جانے والے 2 سگے بھائی شامل، میتیں پنجاب منتقل

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں بسوں سے اتار کر شہید کیے گئے مسافروں میں باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے پنجاب جانے والے 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، شہدا کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں۔ بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے گئے 9 […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P