احتساب عدالت کا نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

احتساب عدالت کا نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی نیب کورٹ (احتساب عدالت) کی جانب سے  توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادیں، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔

 

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020ء میں دیے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.