نگران وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نگران وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر کنگ خالد ایئرپورٹ ریاض پہنچ گئے جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سعودی اور پاکستانی سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم اوی آئی سی کے فلسطین کی صورت حال پر منعقد ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ سعودی عرب کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے تو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم فلسطین کی صورت حال پر ہونے والے او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس دوران اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

او آئی سی نے 6 نومبر کو بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی چیئرمین کی حیثیت میں دعوت پر 12 اکتوبر کو ریاض میں غیرمعمولی اسلامی سربراہی اجلاس ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.