بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے ایک بڑے آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے ایک بڑے آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 20 سے زائد کارندے مارے گئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ مزید ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔