مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پچھلے ہفتے 1.01 فیصد اضافہ ہوا تھا جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 9.12 فیصد سے بڑھ کر 12.15فیصد ہوگئی ہے۔
حالیہ ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8.61 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 9.35، آلو 4.13، پیاز3.84 اور انڈے کی قیمتوں میں3.77 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں بیف، مٹن، بریڈ اور پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہوئی۔