Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینیئر اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینیئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 24 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More