کوئٹہ (سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کی طرح کوئٹہ کی مساجد میں بھی سینکڑوں افراد عبادتِ الٰہی اور قربِ خداوندی کے حصول کے لیے اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے لیے کوئٹہ شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ سکون اور یکسوئی کے ساتھ عبادات میں مشغول رہ سکیں۔معتکفین کا کہنا ہے کہ وہ تنہائی اور عبادت کے اس بابرکت موقع پر طاق راتوں میں لیلة القدر کی تلاش کریں گے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت، رحمت اور خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ بلوچستان میں امن و استحکام اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے سحر اور افطار کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ معتکفین پوری توجہ کے ساتھ عبادت میں مصروف رہ سکیں۔
Trending
- عوام ہوشیار! محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
- امریکا ایران معاہدے پر اہم پیشرفت، محسن نقوی آج تہران جائیں گے
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
You might also like