پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کیلئے سپیکٹرم کی نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہو گی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کیلئے سپیکٹرم کی نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہو گی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کیلئے سپیکٹرم کی نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہو گیا، 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پی ٹی اے نے 507 ملین ڈالر حاصل کر لئے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔

ابتدائی طور پر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کی جا رہی ہے، بولی کیلئے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.