خضدار کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں غیر تسلی بخش طبی انتظامات، انتظامی غفلت اور ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس

*خضدار کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں غیر تسلی بخش طبی انتظامات، انتظامی غفلت اور ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرمد سعید خان کو بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEEDA) 2011 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا*

 

کوئٹہ، 09 جولائی 2026

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ خضدار کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں غیر تسلی بخش طبی انتظامات، انتظامی غفلت اور ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرمد سعید خان کو بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEEDA) 2011 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر عوام کو صحت کی معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت یا نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے اداروں میں جوابدہی اور شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جو افسر یا اہلکار اپنے فرائض میں کوتاہی کا مرتکب پایا جائے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات، بہتر انتظامی نظام اور مؤثر نگرانی کے ذریعے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے احتساب کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P