کوئٹہ (ایریارپورٹر)کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں رمضان المبارک اور عید الفطر قریب آتے ہی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، عوام پریشان، رئیسانی روڈ و گردنواں میں فوری طورپر پولیس گشت بڑھانے کامطالبہ کرتےہیں، مشرق سروے ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئےفیض اللہ، محبوب لالا، عطاءاللہ نصراللہ ودیگر نے بتایا ہے کہ رئیسانی روڈ جنگل باغ چوک چوروں اور لٹیروں کا گڑھ بن جکا ہے۔دن دہاڑے موبائل چھیننا روز کا معمول بن گیا ہے چاروں طرف سیکیورٹی کیمرے کے ہوتے ہوئے وارداتوں کا ہونا اور موقع واردات سے فرار ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔لگتا ڈیپارٹمنٹ متعلقہ انتظامیہ امن وامان بحال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہےاور SAFE CITY کے نام پر کروڑوں کے رقم سے نصب کیمرے صرف نمائش کے لیے لگے ہیں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے چور بلاخوف وارداتوں میں مصروف رہتےہیں اور عوام کو چوروں کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا گیاہے پولیس کے حکام بالا سے گزارش ہے کے ایسے حساس علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد سے عوام محفوظ رہے امید ھے SP سریاب IG,DIG آور حکام بالا عوامی مسئلے پر توجہ فرما کر امن وامان بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
You might also like