کوئٹہ (آن لائن) پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 10 مارچ کو منعقد ہو رہی ہے، جس کےلیے الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پولنگ کے لیے کل8ہزار 838 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 5ہزار 517مرد جبکہ 3ہزار 321خواتین ووٹرز شامل ہیں۔اس سلسلے میں 1 مردانہ پولنگ اسٹیشن،1خواتین پولنگ اسٹیشن جبکہ 5مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ تاہم 24 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 17مرد اور 7خواتین کے پولنگ بوتھ شامل ہیں۔اس ری پول میں 36 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر صیال نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر، مانیٹرنگ ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ری پول کا آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ری پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
Trending
- عوام ہوشیار! محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
- امریکا ایران معاہدے پر اہم پیشرفت، محسن نقوی آج تہران جائیں گے
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
You might also like