امریکی ایئرلائن کی پاکستان کیلیے پروازیں شروع کرنے میں دل چسپی

امریکی ایئرلائن راوین الاسکا نے  پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے دل چسپی ظاہرکردی۔ 

ذرائع کےمطابق ایک اورغیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیےسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان) سے رابطہ کرلیا۔

مذکورہ ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن  شروع کرنے  میں دل چسپی ظاہر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن  کی انتظامیہ نے سی اے اے سے تھرڈ کنڑی آپریٹرلائسنس کے لیے بات چیت کی ہے۔

نئی ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ملک میں زرمبادلہ  کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P