Daily Archives
June 8, 2024
زراعت کی جدید تربیت کیلیے ایک ہزار طلبا کو سرکاری خرچ پر چین بھیجنے کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک ہزار طلباء و طالبات کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے چین میں پاکستانی سفیر اور متعلقہ حکام کو چینی حکام سے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی، وزیراعظم کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر […]
قوم ملک کی خدمت کرنے اور اجاڑنے والوں کا موازنہ کرے: نوازشریف
قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ قوم ملک کی خدمت کرنے اور اجاڑنے والوں کا موازنہ کرے۔ مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے دن رات پاکستان کی خدمت کی ہے، جو بڑا کام پاکستان میں ہوا اس کے پیچھے […]
وزیر اعظم شہباز شریف 5 روزہ دورہ چین مکمل کر کے وطن پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین میں اس شاندار اور بے حد نتیجہ خیز دورے کے دوران گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے چین کے عوام اور حکومت […]
غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ، فوری مظالم روکے جائیں: اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ استنبول میں ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے عوام کو بربریت کا نشانہ بنایا […]
حکومت کیخلاف پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مفاہمت، مشترکہ معاملات پر کمیٹی تشکیل
حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کی قربت بڑھنے لگی، مشترکہ معاملات پر کمیٹی بنا دی گئی جس کے سربراہ اسد قیصر ہوںگے، فضل الرحمان اور اسد قیصر میں ملاقات اگلے ہفتے طے پاگئی۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے مابین معاملات طے پانے لگے۔ سابقہ […]
غزہ میں بربریت نہ رک سکی ، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 150 فلسطینی شہید
غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 150 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے ہسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ […]
نریندر مودی کل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
نریندر مودی کل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری کل شام مقامی وقت کے مطابق سوا 7 بجے نئی دہلی میں ہوگی، سری لنکا اور مالدیپ کے صدور، بنگلادیش، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔ غیرملکی اہم شخصیات کی ممکنہ موجودگی […]
عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں: سعودیہ نے خبردار کر دیا
عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں، سعودی حکام نے خبردار کردیا۔ سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے حج انتظامات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کیلئے ہے نہ کہ سیاسی نعروں کے لئے، حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو۔ سعودی وزیر نے مزید […]
ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں بنگلا دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں بنگلا دیش […]