ہم نے 5گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا معترف: خواجہ آصف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ہم نے 5گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا معترف: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا تعریف کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے، اپنی قیادت کی بصیرت کو داد دیتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے60  سے 70 دفعہ پاکستان کی فتح کی تعریف کی، پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، عظیم کامیابیوں پر پاکستان کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں یہ تاریخ ساز لمحہ ہے، اہم کامیابی اور خوشی کے تاریخی لمحے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، آج دنیا امن کے لیے کردار پر پاکستان کی معترف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی میدان کےبعد پاکستان سفارتی میدان میں بھی سبقت لے گیا، خلیج فارس کےدونوں اطراف ہمارے بھائی ہیں، ہم ان بھائیوں میں صلح کا کردارادا کر رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، دُعا ہے پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ ہو، یہ بڑی کامیابی ہے جو ورثے میں آئندہ نسل کو دے کر جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.