احمد آباد: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے تیسری بار ٹرافی جیت لی۔
بھارتی ٹیم نے احمد آباد میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بھارت کے 256 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف تلے نیوزی لینڈ ٹیم دب گئی اور پورٹی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں میزبان نے 96 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹی۔
میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بولرز پر دھاوا بول دیا۔
سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے لاٹھی چارج شروع کیا اور 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ابھیشیک نے 18 رنز پر ففٹی بنائی اور 52 رنز کی باری کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
سنجو سیمن 89 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ایشان کشن نے صرف 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ آخر میں شیون ڈوبے نے رہی سہی کسر نکالی انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 26 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ہاردک پانڈیا 18 اور تلک ورما نے 8 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان سوریا کماریادیو پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 46رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ راچن رویندرا اور میٹ ہنری ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
دوسری وکٹ پر ایشان کشن نے سنجو سیمسن کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر رنز کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے 105 رنز کی شراکت داری قائم کر کے مجموعے کو 203 تک پہنچایا۔
بھارت اگر جیتا تو مسلسل دو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی جب کہ کیویز اگر فاتح رہے تو پہلی بار چیمپئن بن کر نئی تاریخ بنائیں گے۔
بھارت کو ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے میں صرف جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی جب کہ نیوزی لینڈ کو گروپ میں جنوبی افریقہ اور پھر سپر ایٹ میں انگلینڈ نے ہرایا۔
پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے راؤنڈ میچ کی شکست کا جواب دیتے ہوئے پروٹیز کو چاروں شانے چت کیا اور ان کے چوکر ہونے کے خطاب کو مزید پختہ کیا۔ بھارت انگلینڈ کو زیر کر کے فائنل تک پہنچا۔