پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹرسٹی بس کرایوں میں بھی اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹرسٹی بس کرایوں میں بھی اضافہ

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مختلف شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 

نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو بس کا کرایہ 2250 روپے سے بڑھ کر 2480 روپے ہو گیا ہے، جبکہ ایگزیکٹو پلس کا کرایہ 3350 روپے سے بڑھ کر 3680 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

لاہور سے کراچی جانے والے مسافروں کے کرایے میں تقریباً 3 ہزار روپے اضافہ کر کے اسے 13200 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے مری کا کرایہ 3100 روپے سے بڑھا کر 3720 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 700 روپے اضافے کے بعد 4200 روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور سے ملتان کے لیے نیا کرایہ 3150 روپے سے بڑھ کر 3750 روپے کر دیا گیا ہے۔

 

اسی طرح لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 1800 روپے سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گیا ہے، جبکہ لاہور سے پاکپتن کا کرایہ 350 روپے اضافے کے بعد 1750 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ بھی 350 روپے اضافے کے ساتھ 2000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.