گوگل نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر خاص ’ڈوڈل‘ جاری کردیا۔
گوگل پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔
گوگل گزشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آر ہا ہے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا ہے، نئے ڈوڈل میں بیلٹ بکس میں ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔