Daily Archives

January 7, 2024

پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم

 نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد کئی لوگ روپوش ہیں اور ان کے سرنڈر کرنے تک انھیں قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی طور پر 9 مئی […]

پاک افغان تعلقات میں بہتری کی کوششیں تیز؛ مولانا فضل الرحمان کی کابل میں اہم عہدیداروں سے ملاقات

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے تناظر میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔  تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے اعلی عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان […]

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، چاغی، قلات، تربت، گوادر، کیچ، توبہ اچکزئی، کان […]

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی مہم8 جنوری سے شروع ہو گی

کوئٹہ۔()ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم بلوچستان بھر میں 8 جنوری سے شروع ہوگی، مہم کے دوران 25لاکھ 96ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیاہے۔ 2021۔کے بعد […]

گوگل نے روبوٹس کے لیے ’آئین‘ تشکیل دے دیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے روبوٹ کے سبب ہونے والے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے روبوٹس کے لیے آئین تشکیل دے دیا۔ گوگل اپنے ماتحت کام کرنے والے ڈیپ مائنڈ روبوٹک ڈویژن سے پُر امید ہے کہ ایک روز ایسا مددگار روبوٹ بنا سکے گا جو گھر صاف کرنے یا کھانا بنانے جیسے حکم کی […]

کانگو میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 300 افراد ہلاک ، ہزاروں مکانات منہدم

کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، 300 افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات منہدم  ہو گئے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو میں سماجی امور، انسانی ہمدردی کے کاموں اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹینگا متوشیائی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک […]

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔   70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 10 ہزار روپے پر آگئی ہے۔ بجلی  کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث […]

بلوچستان کے لوگوں کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں: احمد شہزاد

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے لوگوں کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ کوئٹہ میں نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی اور احمد شہزاد نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں سے جو پیار ملا وہ کہیں نہیں ملا، […]

آلہ سماعت کا استعمال ڈیمینشیا کے آغاز کو مؤخر کر سکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلہ سماعت کا استعمال ڈیمینشیا کی ابتداء اور بیماری میں اضافے کو مؤخر کر سکتا ہے۔ ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے محققین نے جنوری 2003 سے دسمبر 2017 کے درمیان 50 برس اور زیادہ کی عمر کے 5 لاکھ 73 ہزار 88 افراد کا معائنہ کیا۔ محققین کا […]

ملک بھر میں فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز ڈائون

ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹرکی سروسز ڈائون ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ فیس بک ، ٹوئٹر کام نہیں کر رہے ۔یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے صارفین کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P