کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، چاغی، قلات، تربت، گوادر، کیچ، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی اور پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7، نوکنڈی میں 9 اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد، گوادر میں 55 اور نوکنڈی میں 31 فیصد ریکاڑڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.