Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانوناً جرم ہے اور اس پر سزا ہو سکتی ہے۔

 

ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے نے واضح کیا ہے کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال بھی غیرقانونی ہے اور کسی بھی سم کے ذریعے ہونے والی غیرقانونی سرگرمی کی ذمہ داری اس صارف پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔

 

دوسری جانب پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام سمز سے باخبر رہیں اور کسی بھی نامعلوم یا غیرضروری سم کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔

 

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ نئی سم صرف مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کی جائے تاکہ غیرقانونی استعمال اور دھوکہ دہی کے واقعات سے بچا جا سکے۔

 

مزید برآں پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ سائبر جرائم اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More