ٹکرز برائے الیکٹرونک میڈیا
بلوچستان ہائی کورٹ نے قتل کیس میں ملزم منیر احمد کی اپیل مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت پشین کی جانب سے سنائی گئی دو مرتبہ سزائے موت برقرار۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے قتل ریفرنس کا جواب اثبات میں دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف شواہد مکمل، مربوط اور ناقابلِ تردید ہیں۔
عدالتی اعتراف، لاش کی برآمدگی، فرانزک اور سائبر شواہد نے جرم ثابت کر دیا، عدالت۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزم کا جرم معقول شک سے بالاتر ثابت ہو چکا ہے۔
دفاع کی جانب سے عدالتی اعتراف، سائبر شواہد اور دیگر اعتراضات مسترد۔
عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی یا حقائق پر مبنی خامی نہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے سزا میں نرمی کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔
دو رکنی بینچ نے کہا کہ مقدمے میں سزا کم کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔
جسٹس شوکت علی رخشانی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
محفوظ فیصلہ کھلی عدالت میں سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے دو مرتبہ سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
قتل کیس میں ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ملزم کی اپیل خارج، سزائے موت برقرار۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ تمام شواہد ملزم کے جرم کی واضح اور مضبوط کڑی ثابت ہوتے ہیں۔
