*مستونگ میں بدامنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، شہری موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی سے محروم*
*مستونگ: شہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں میں اضافے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔آج مورخہ 04 جون 2026 کو حرا سکول عزیز آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح چوروں نے ایک شہری سے اسلحے کے زور پر نیا125 Honda ۔موبائل فون اور نقدی لوٹ لیا۔*
*ذرائع کے مطابق عبدالباسط اپنے ایک دوست شیری کے ہمراہ بازار جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح چوروں نے انہیں روک لیا۔*
*ملزمان نے اسلحہ لہرا کرفائرنگ کرتے ہوے دونوں کو ہراساں کیا اور ان سے 125 Honda موٹر سائیکل2026 ماڈل، دو عدد قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔*
*واقعے کے بعد علاقے کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز پیش آنے والی وارداتوں کے باعث لوگوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو چکی ہے اور جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر سرگرم ہیں۔*
*عوامی حلقوں نے DPO مستونگ۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔*
