Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد پیٹرولیم منصوعات کی منصوعی قلت اورمہنگے داموں فروخت کو¿ئٹہ جانے کے لیے منی ویگنز کوچز اور ٹیکسی کاروں نے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا غریب عوام اور طلباءسمیت متوسط طبقے کے افراد سفری سہولتوں سے محروم حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صوبے کے اندر جاری پٹرولیم اور ڈیزل منصوعات کی بحرانی کیفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوے ٹرانسپورٹرز اور ٹیکسی کار ڈرائیورز نے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا جیکب آباد ڈیرہ اللہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ چلنے والی منی ویگنوں نے کرایے میں ایک ہزار روپے سے بڑھاکر ایک ہزار پانچ سو روپے عام سیٹ جبکہ فرنٹ سیٹ کا کرایہ ایک ہزار دو سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ مسافر کوچز نے کرایوں میں اضافہ کرتے ہوے دو ہزار سے لیکر دو ہزار پانچ سو روپے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کے لیے چلنے والی ٹیکسی کار والوں نے کراے بڑھا دیے پندرہ سو کی بجاے پچھلی سیٹ کے تین ہزار روپے اور فرنٹ سٹ کے چھ ہزار روپے وصول کرنے لگے جس سے عام مسافر طلباءمتوسط طبقے اور غریب و محنت مزدوری کرنے والے افراد سخت متاثر و پریشان ہیں اور اتنے زیادہ کراے کی ادائیگی کی طاقت نہ رکھنے کے باعث وہ سفری سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان سفری کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیکر حکومت کے متعین کردہ کرایہ جات پر عمل درآمد کروایا جاے تاکہ عام شہری اندروون صوبے میں اپنی نقل و حمل جاری رکھ سکیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More