اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مبینہ تلخ گفتگو کی خبروں کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بعض اوقات حکمتِ عملی پر اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم تعلقات بدستور مضبوط اور دوستانہ ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں اور وقتی اختلافات معمول کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادیوں کے درمیان بعض اوقات حکمتِ عملی پر اختلافات پیدا ہو جاتے ہیں لیکن وہ جَلد حل بھی ہو جاتے ہیں، صبح اختلاف ہو سکتا ہے اور دوپہر تک اتفاقِ رائے بھی قائم ہو سکتا ہے۔