کوئٹہ (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم کے انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025 کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گےبعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل فیصلے کریں گے۔ شیڈول کے تحت امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 12 جولائی کو ہوگی ۔جبکہ امیدوار 14 جولائی تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔جس کے بعد 15 جولائی کو امیدواروں کے نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت اور امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 3 اگست 2025 پولنگ کا دن ہوگا۔اور رزلٹ کا اعلان 6 اگست 2025 کو کیا جائے گا۔ان انتخابات کیلئے تقر رشدہ افسران میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنرز، اور محکمہ تعلیم و زراعت کے افسران شامل ہیں۔ تمام افسران بلوچستان کے متعلقہ اضلاع میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کےانتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ اور انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Trending
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
Prev Post
You might also like