کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان کے36اضلاع میں سے3ہزار سے زائد غیر فعال اسکولوں میں سے 2ہزار8سواسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ18اضلاع میں 523 اسکول تاحال غیر فعال ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز بلوچستان کی ایک رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے36اضلاع میں ایس بی کے ٹیسٹ کے تحت تعینات ہونے والے استاتذہ کی تقرری کے بعد کل 3ہزار 3سو87غیر فعال اسکولوں میں سے 2ہزار8سو64 اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے کے 18اضلاع میں تمام سکول فعال ہیں جبکہ دیگر 18اضلاع میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 523 ہے جنکی فعالیت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اعداد و شمار کے مطابق فعال کئے جا نے والے اسکولوں میں 2ہزار 835پرائمری اسکول ،26میڈل اور3 ہائی اسکولز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارکھان، چاغی، ڈیرہ بگٹی ،دکی، ہر نائی، حب ، جعفر آباد، قلات ،خاران ،خضدار ،کو ہلو، لسبیلہ، نصیرآباد، نو شکی، کوئٹہ، صحت پور، واشک اورژوب کے تمام غیر فعال اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق آوران کے 136 غیر فعال اسکولوں میں سے 103 اسکولوں کوفعال کر دیا گیا جبکہ بارکھان کے 140غیر فعال اسکولوں میں سے 140اسکول، چمن کے 58غیر فعال اسکولوں میں سے 44اسکولوں ،گوادرکے 69غیر فعال اسکولوں میں سے54اسکولوں ،جھل مگسی کے 42 اسکولوں میںسے 27اسکولوں ،قلعہ عبد اللہ کے 130 اسکولوں میںسے 120اسکولوںقلعہ سیف اللہ کے 175 اسکولوں میںسے 18اسکولوں ،کچھی کے 160 اسکولوں میںسے 150اسکولوں،کیچ کے 115 اسکولوں میںسے 13اسکولوں،لورالائی کے 108 اسکولوں میںسے 64اسکولوں ،مستونگ کے 92 اسکولوں میںسے 82اسکولوں ،مو سی خیل کے 108 اسکولوں میںسے 107اسکولوں ،پنجگور کے 86اسکولوں میںسے 81اسکولوں ،پشین کے 245 اسکولوں میںسے 222اسکولوں ،شیرانی کے 59 اسکولوں میںسے 44اسکولوں ،سبی کے 83 اسکولوں میںسے 48اسکولوں ،سوراب کے 71 اسکولوں میںسے 62اسکولوں ،اوستہ محمد کے 91 اسکولوں میںسے 70اسکولوں ،زیارت کے62 اسکولوں میںسے 58اسکولوں کو فعال کر دیا گیا۔
Next Post
You might also like