کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے عیدالا ضحی کی تعطیلات کے دوران صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کے لئے مختلف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران (یعنی7جون سے9جون تک) کوئٹہ شہرکے تمام فیڈروں پر لوڈشیڈنگ نہیںہوگی جبکہ کوئٹہ سے باہر ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈکوارٹرزمیںبھی عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم دیہی فیڈروںکو اُنکے پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی ۔عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران (7جون تا9جون)کیسکوکے سینٹرل کمپلینٹ سیل کوئٹہ(ٹیلفون نمبر 0819201445 اور 0812829753) کو مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاگیاہے ۔مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر چیف انجےنئرکی زیرنگرانی ایگزیکٹوانجےنئر ،ایس ڈی او اورلائن اسٹاف پرمشتمل عملہ 24گھنٹے تین شفٹ میں کام کرتارہے گا جوصارفین کی جانب سے شہرکے کسی بھی علاقہ سے بجلی کے منقطع ہونے یا فنی خرابی کی شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائے گی اورمتعلقہ سب ڈویژن کوکم سے کم وقت میں بجلی بحالی کاپابند بنائے گا ۔ اس کے علاوہ مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سنیٹرصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیںتمام 11Kvفیڈروں سے بجلی فراہمی کی صورتحال ،فنی خرابی اورصارفین کی شکایات سے متعلق کیسکوکے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کرتارہے گا۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) اسٹاف گرڈاسٹیشنز میں جبکہ آپریشن اسٹاف اپنے متعلقہ دفاترمیں موجودگی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی فنی خرابی کو کم سے کم وقت میں دورکیاجاسکے اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ بھی ممکن بنایاجاسکے ۔کیسکونے اس موقع پر تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بلوںکی بروقت ادائیگی کرنے کے علاوہ بقایاجات بھی اداکریں تاکہ کیسکوآپ کو عید الاضحی کے بعد بھی بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بناسکے۔
Trending
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
You might also like