میٹا کا 2026 تک اشتہارات کے لیے اے آئی نظام متعارف کرانے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میٹا کا 2026 تک اشتہارات کے لیے اے آئی نظام متعارف کرانے کا اعلان

میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی ہے نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے 2026 کے اختتام تک اپنے اشتہاراتی نظام کو مکمل طور پر خودکار بنانے کا ہدف طے کرلیا۔

میٹا کمپنیز اور برانڈز کے اشتہارات بنانے کے لیے نیا اے آئی ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم یا ٹول متعارف کرائے گا۔

میٹا کے اس نئے پلیٹ فارم پر کاروباری افراد یا برانڈز صرف اپنی مصنوعات کی تصاویر، ویڈیوز اور بجٹ فراہم کریں گے، باقی تمام کام اے آئی انجام دے گا۔

یعنی اشتہار خود بخود تیار ہوگا، اس کا مواد اے آئی تخلیق کرے گا اور مطلوبہ صارفین کو ہدف بناکر اسے سوشل میڈیا پر دکھایا جائے گا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا اے آئی پلیٹ فارم بنارہے ہیں جہاں کوئی بھی بزنس صرف اپنا مقصد اور بجٹ بتائے پھر باقی کا سارا کام اے آئی سنبھالے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.