Daily Archives

February 5, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر کے اپنی ملکیت بنائیں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں […]

عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ […]

آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط کا جواب آنا تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور […]

افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے […]

کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی۔ کوچ مالکان نے اپنی کوچز ایئر پورٹ پر کھڑی کر دیں۔ اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے، شیرانی […]

بابر اعظم پر ’فدا‘ ہوں، چاہتی ہوں انہیں کوئی ٹرول نہ کرے، ماڈل دعا زہرہ

سوشل میڈیا اسٹار، ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ دعا زہرہ نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر بابر اعظم پر شدید ’فدا‘ ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ کوئی بھی کرکٹر کو ٹرول نہ کرے۔ دعا زہرہ نے حال ہی میں ’اے آر وائے‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف […]

امریکی محکمہ ڈاک نے چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی

امریکی محکمہ ڈاک نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف نافذ العمل ہونے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی تاہم خطوط کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ ڈاک (یو ایس پی ایس) نے کہا ہے کہ اس نے اگلے […]

اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔ اعلامیے کے مطابق 88 سالہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا، پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، انکی نماز جنازہ اور تدفین بھی لزبن میں ہی کی جائے گی، تاریخ اور وقت […]

حماس نے ٹرمپ کے منصوبے کو کشیدگی پیدا کرنے کا نسخہ قرار دے دیا

حماس کے سینیئر رہنما سمیع ابو زہری نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے باشندوں کو ملک چھوڑنے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افراتفری اور کشیدگی پیدا کرنے کا نسخہ قرار دے دیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما سمیع ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ […]

صدر، وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری سے اقدامات کا مطالبہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو خطے میں دیرپا امن کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق یوم […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P