Daily Archives

February 5, 2024

بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے انخلا کا حکم

مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد مغیزو نے بھارتی فوجیوں کو جزیرہ نما سے انخلا کا حکم دینے کے بعد اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ وہ اپنے وسیع سمندری علاقے کے دفاع کے لیے اپنی فوج کو مضبوط کرے گا۔  غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق محمد مغیزو نے اپنے خطاب […]

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں، بادشاہ کا پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے […]

پاکستان میں دہشتگردی بھارتی سرپرستی میں ہو رہی ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف وزری اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و […]

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کیلئے بہترین پوزیشن میں بھی ہوں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے کےلیے تیار اور عہدہ سنبھالنے کیلئے بھی بہترین پوزيشن میں ہوں، صدر مملکت کےلیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کیلئے تحریک انصاف […]

چور کی ڈاڑھی میں تنکا، اسی لیے چیف جسٹس بننے والا جج پہلے ہی مستعفی ہوگیا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا اسی لیے آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج خود ہی استعفی دے کر چلا گیا، مجھے نااہل قرار دینے والا ساری زندگی کے لیے خود ہی ڈس کوالیفائی ہوگیا۔ مری جی پی او چوک میں جلسہ […]

قائداعظم نے قرار دیا تھا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کی رائے لینے سے ہی ممکن ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچے، جہاں آزاد […]

عوام ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو شیر پر مہر لگائیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مری نواز نے کہا ہے کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ وہ کہاں تھا؟ مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو […]

پاک بحریہ و میری ٹائم سیکیورٹی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی نے بروقت امدادی کارروائی کرکے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کو سمندر میں پھنسی ’ساس فائیو‘ نامی کشتی کی کال موصول ہوئی، جس کا انجن فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔ کشتی میں 9 بھارتی […]

ڈیرہ اسمٰعیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ ’ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ناصر محمود نے حملے کی تصدیق کی ہے، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P